لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا،سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے ابتدائی بات چیت ہو ئی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔
مزید پڑھیں:عثمان بزدار نے بھی پریس کانفرنس کردی
پاکستان ٹائم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کی تجویز دی تھی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی جن میں سے 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔یہ ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہو گی اور سری لنکا کرکٹ جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔