’ٹٹ گئی تڑک کر کے ‘شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق؟بڑی خبر آ گئی

ممبئی(سپورٹس رپورٹر)بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اوران کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر تصدیق کی مہرثبت کردی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کے درمیان باضابطہ طلاق ہونے جا رہی ہے۔قریبی دوستوں کے مطابق دونوں پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے،ثانیہ اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اے سپورٹس کے لیے بطورتجزیہ کار کام کررہے ہیں۔حال ہی میں ثانیہ اورشعیب نے بیٹے اذہان کی سالگرہ ایک ساتھ منائی لیکن ہمیشہ تصاویراپ لوڈ کرنے والی ثانیہ اس تقریب میں بجھی بجھی نظرآئیں اور سوشل میڈیا پرکوئی تصویربھی شیئر نہیں کی جبکہ شعیب نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرتقریب کی تصاویرشیئرکیں لیکن ان میں کہیں بھی وہ اور ثانیہ ماضی کی طرح ایک دوسرے کے قریب نظرنہیں آئے۔دوسری جانب ثانیہ نے اذہان کے ساتھ تصویر شیئرکرتےہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ بیٹے کے ساتھ گزارے گئےلمحات انہیں مشکل ترین وقت سے گزرنے میں مدد کرتے ہیں۔ثانیہ کی جانب سے گزشتہ دنوں شیئر کی جانے والی انسٹااسٹوری نے بھی ان کی علیحدگی کی خبروں کو تقویت دی۔تاحال ثانیہ یا شعیب کی جانب سے اس خبرکی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں