پاکستانی فلم ٹچ بٹن ٹوئٹر پر ٹا پ ٹرینڈ بن گئی

کراچی(شوبز رپورٹر)پاکستانی اداکار فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علی اور سونیا حسین کی فلم ٹچ بٹن کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ٹریلز سارا دن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا ۔

فلم ٹچ بٹن بھی دیگر پاکستانی فلموں کی طرح بہت سی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئی۔ٹچ بٹن کی شوٹ کا پہلا سپیل 2018 میں مکمل ہوا۔ٹچ بٹن کو پاکستان اور ترکی میں عکس بند کیا گیا۔فلم کے 3منٹ 5 سیکنڈ کے طویل ٹریلر میں ایکشن،رومانس اور کامیڈی سمیت ڈانس نمبر کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔فلم کا ٹریلر ریلیز تقریب منعقد ہوئی جہاں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ٹچ بٹن کی کاسٹ میں فرحان سعید،سونیا حسین،فیروز خان اور ایمان علی شامل ہیں۔یہ فلم جہاں فرحان سعید کی پہلی فلم ہوگی وہیں یہ فلم ان کی اہلیہ عروہ حسین کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم بھی ہوگی۔فلم کی ہدایت دیں ہیں قاسم علی مرید نے جبکہ اس فلم کو عروہ حسین نے پروڈیوس کیا ہے۔یہ فلم رواں سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں