ثنا فخر کی شادی کے 14 سال بعد شوہر سے علیحدگی ہوگئی

لاہور(شوبز رپورٹر)پاکستانی اداکارہ ثنا کی شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدگی ہوگئی۔

ثنا نے سوشل میڈیا پرمداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ’بریک اپ دکھ دیتا ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ بڑی عزت کے ساتھ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ثنا نے کہا کہ یہ دکھ کا لمحہ ہے پر مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے لیے کچھ اور اچھا فیصلہ کیا ہے۔آخر میں انہوں نے شوہر فخر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔رپورٹس کے مطابق ثنا اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں