نامور بھارتی اداکارہ حنا خان کی مالدیپ میں موج مستیاں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی اور فلم کی نامور اداکارہ حنا خان لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔اداکارہ حنا خان سوشل میڈیا کے ذریعہ فینس کو اپنی جھلک دکھاتی دیتی رہتی ہیں۔

حنا خان آج کل چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچی ہوئی ہیں۔جہاں سے وہ صاف سمندر کے سامنے اپنی اداوں کا جلوہ بکھیرتی نظر آ رہی ہیں ۔کھلے نیلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر حنا خان نے جم کر پوز دیئے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر فینس بھی حیران رہ گئے ،اور ان کی تصاویر کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ ٹی وی پر ایک آئیڈیل بہو بن کر گھر گھر میں فیم پانے والی حنا خان کا فیشن سینس دن بدن کمال کا ہوتا جا رہا ہے۔ان دنوں وہ ایک کے بعد ایک اپنے فیشن سینس سے لوگوں کو حیران کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں