ٹائی ٹینک کی اداکارہ شوٹنگ کے دوران پھسل کر زخمی

کروشیا(شوبز ڈیسک)مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ دفلم ٹائی ٹینک کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ دوران شوٹنگ کے دوران پاں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 46 سالہ ٹائی ٹینک سٹار شوٹنگ کے دوران پھسل کر گِر پڑیں جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔گرنے کے باعث کیٹ کی ٹانگ پر چوٹ آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم اداکارہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اب کیٹ کی طبیعت بہتر ہے اور اس ہفتے شیڈول کے مطابق ہی فلم کی عکس بندی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ سٹار کیٹ ونسلیٹ ان دنوں کروشیا میں اپنی آنے والی نئی فلم لی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ لیجنڈری امریکی فوٹو جرنلسٹ لی ملر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک میگزین کے لیے کام کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں