میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں،جمائمہ گولڈ سمتھ

ٹورنٹو(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی پروڈیوسر جمائمہ گولڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ وہ سالوں پاکستان میں رہی ہیں اور آدھی پاکستانی ہیں۔
ٹورنٹو میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منعقد ہوا جہاں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی پہلی اہلیہ اور ہالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر جمائمہ گولڈ سمتھ کی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کا پریمیئر بھی کیا گیا۔اس موقع پر غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمائمہ نے بتایا کہ ان کی فلم میں پاکستان کی ثقافت رسم و رواج اور مغربی کلچر کا امتزاج دکھایا گیا ہے جو کہ بے حد دلچسپ ہے۔جمائمہ نے کہا کہ میں دس سال پاکستان میں رہی ہوں میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور وہاں کے کلچر سے متاثر ہے جن سے میں ملی۔

یاد رہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی فلم کے زریعے پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ سجل بھی اس فلم کا حصہ بننے پر بےحد خوش ہیں۔سجل نے ٹورنٹو انٹرنیشنل ایوارڈز کی تقریب میں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شبانہ اعظمی اور ہالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا جوکہ اب پورا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں