ریم شیخ نے وہاج علی سے کھل کر پیار کا اظہار کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے وہاج علی سے کھل کر پیار کا اظہار کردیا اور انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران وہاج علی سے محبت کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کیا ہے۔ پاکستان تائم کے مطابق اداکارہ کے مداح نے سوال کیا کہ وہاج علی کیلئے آپ کے فرسٹ امپریشن کیا تھے اور ان کا کونسا ڈراما آپ نے دیکھا؟ ریم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں مذاق نہیں کر رہی لیکن مجھے ان سے پہلی نظر کا پیار ہوگیا تھا۔ واضح رہے ریم شیخ پہلے بھی ایک انٹرویو میں اعتراف کرچکی ہیں کہ انہیں وہاج سے محبت ہے اور وہ ایک مرتبہ ان سے ملنا چاہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں