عائشہ عمر نے انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا، انہوں نے یہ فیصلہ پیچیدہ میڈیکل سرجری کے بعد کیا ۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ نے مداحوں کوبتایا کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری ہوئی ہے اور وہ اب روبصحت ہیں، آٹھ برس پہلے ایک حادثےمیں ان کے کولربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں، طویل عرصے بعد انہوں نے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں۔ اداکارہ نےآخر میں یہ بھی بتایا کہ سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں