آنجہانی پنجابی گلوکارسدھو موسے والا کی والدہ کے امید سے ہونے کی خبروں پر فیملی کا ردعمل آگیا

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آنجہانی پنجابی گلوکارسدھو موسے والا کی والدہ کے امید سے ہونے کی خبروں پر فیملی کا ردعمل آگیا ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاتھاکہ آنجہانی گلوکار انکی والدہ چرن کور سنگھ آئی وی ایف کے ذریعے ٹریٹمنٹ کے تحت امیدسے ہیں اور مارچ میں ان کے ہاں ولادت متوقع ہے لیکن اب سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم سدھو کے بہی خواہوں کے مشکور ہیں کہ وہ ہمارے خاندان کے لیے محبت و ہمدردی رکھتے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ انکے خاندان کے بارے میں بہت سی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم اگر کوئی بھی اطلاع ہوئی تو ہم پنجابی فیس بک میں اسے شیئر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں