کبری خان نے گوہر رشید کے ساتھ مبینہ تعلقات پر چپ کا روزہ توڑ دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ کبری خان نے دوست اورساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے افواہوں پر چپ کا روزہ توڑ دیا ۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے اس سلسلے میں سوال کیاگیا تو اداکارہ کاکہناتھاکہ اب مجھے اس کی عادت ہوگئی ہے، گزشتہ 8 برس سے میرے ساتھ ایسا ہو رہا ہے اب مجھے ایسی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گوہر اور میرے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوئے تو یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوگا، آپ لوگوں نے اتنا دبائو ڈالا ہے لیکن سچ یہ ہی ہے کہ اب کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے جو ، جو بھی کہہ رہا ہے اسے کہنے دو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں