ثنا سے علیحدگی کے بعد عمیر جسوال سوشل میڈیا پر متحرک، تازہ پوسٹ شیئرکردی

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ثنا جاوید کے ثنا شعیب ملک بننے کے بعد عمیر جسوال بھی سوشل میڈیا پر متحرک ہیں اور اب کی بار ان کی ایک اور پوسٹ سامنے آگئی ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق عمیر جیسوال آج کل زیادہ تر حوصلہ افزا اور مشوروں پر مبنی اقوال شیئر کرتے نظر آتے ہیں،اب کی بار انہوں نے مولانا اسرار احمد کا ایک قول شیئر کیا ہے کہ جب راستہ نظر نہ آئے تب اللہ پر یقین اور ایمان رکھنا، وہ اسباب کا محتاج نہیں سب اس کے محتاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں