سلمان خان نے مداح کو ڈانٹ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر مداح کو ڈانٹ دیا۔ سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک راہداری سے گزر رہے ہیں، اس دوران مداح نے انکی اجازت کے بغیر ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ سلمان خان ویڈیو بنانے والے شخص کو دیکھ کر غصے میں آگئے اور اسے ڈانٹنے لگے اور کہاکہ ڈیلیٹ کریں، تاہم سلمان کی ہدایت کے برعکس مداح نے نہ صرف انکی اجازت کے بغیر ویڈیو بنائی بلکہ اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں