سابق شوہر کی شادی پر راکھی ساونت کا ردعمل بھی آگیا، الزام لگا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) سابق شوہر عادل کی دوسری شاد ی پر بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کا ردعمل بھی آگیا اور اس خبر کو سستی شہرت کا ذریعہ بنانے کا الزام عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عادل درانی نے رواں ماہ کے شروع میں بگ باس سیزن 12 کی کانٹیسٹنٹ سومی خان کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ، اب راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ عادل نےپھر شادی کرلی،سومی خان سے کورٹ میرج ہوئی ہے جس کاسرٹیفکیٹ بھی ہے،عادل درانی اور سومی خان نے عوامی توجہ حاصل کرنے اور خبروں میں آنے کے لیے شادی کی ہے، وہ بھی بہت جلد پونم پانڈے کی طرح اپنی ویڈیوز ریلیز کرکے بتائیں گے کہ یہ سب ڈرامہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں