حمزہ علی عباسی نے اپنے ہمشکل ٹک ٹاکر کی خواہش پوری کردی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے ہمشکل ٹک ٹاکر یاسر عمار سے ملاقات کرکے ان کی خواہش پوری کردی۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی کے جڑواں بھائی قرار پانے والے ٹک ٹاکر نے اداکار سے ملنے کی خواہش کی تھی جسے حمزہ نے پورا کردیا۔ حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے یاسر عمار سے ملاقات کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز ٹک ٹاکر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکار اور ٹک ٹاکر کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں ایک دوسرے کا آئینہ کہا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ دونوں جڑواں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں