معروف اداکار اور پروڈیوسرعدیل ہاشمی نے بھی جنسی استحصال کا نشانہ بننے کا انکشاف کردیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار اور پروڈیوسرعدیل ہاشمی نے بھی جنسی استحصال کا نشانہ بننے کا انکشاف کردیا اور بتایاکہ ساتویں جماعت میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا، یہ وہ زمانہ تھا جب جنسی استحصال کے بارے میں لوگ جانتے ہی نہیں تھے، زیادتی ہوئی تو ان کے والدین، بھائی کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے اور میں اپنے ساتھ ہوئے واقعہ پر بات کرتے ہوئے بھی ہچکچاتا تھا۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں عدیل ہاشمی نے بتایاکہ میری زندگی میں کئی دلخراش واقعات ہیں، میرے چہرے پر بناوٹی مسکراہٹ نہ جانے کتنے سمندر پار کرکے آرہی ہے، یہ صرف ایک دن کی بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ سالوں تک چلا آرہا تھا، میں آج شکر ادا کرتا ہوں کہ بچپن کے دن ختم ہوگئے ہیں، میں دوبارہ ان دنوں میں نہیں جانا چاہتا۔ اداکار نے کہا کہ اس واقعہ کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ اب میں اپنے بیٹے سے پوچھتا ہوں کہ اگر اسے سکول میں کوئی تنگ کرے تو وہ مجھے بتائے، میں ان لڑکوں کا منہ توڑ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں