اداکارہ سونم باجوہ کی خفیہ شادی بے نقاب ہوگئی


ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ کی مبینہ خفیہ شادی بے نقاب ہوگئی اور بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نےتین سال سے دہلی کے پائلٹ سے خفیہ طور پر شادی کررکھی ہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 میں کورونا لاک ڈائون کے دوران سونم باجوہ نے دہلی کے رکشیت اگنی ہوتری نامی ایک پائلٹ سے شادی کی لیکن اسے تاحال خفیہ رکھاہے،سونم اور رکشیت کی شادی 23 ستمبر 2020 کو ہوئی تھی، سونم اور رکشیت ایک دوسرے کے بزنس پارٹنرز بھی ہیں، اس جوڑی کی ایک کمپنی ہے جس کے یہ دونوں ڈائریکٹر ہیںتاہم اس بارے میں آخری اطلاعات تک اداکارہ کاموقف معلوم نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں