امریکہ گئی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نئی مشکل میں پھنس گئیں، گھر چھوڑنا پڑگیا

امریکہ گئی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نئی مشکل میں پھنس گئیں، گھر چھوڑنا پڑگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) گلوکار نک جونس سے شادی کرکے بھارت سے امریکہ شفٹ ہونیوالی اداکارہ پریانکاچوپڑا مشکل میں پھنس گئی ہیں اورقانونی وجہ سے ملینز ڈالر میں  خریداگیا پرتعیش گھر بھی خالی کرنا پڑگیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے لاس اینجلس میں واقع اس گھر کو اب خالی کردیا ہے جس پر پانی کے لیکج اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث مئی 2023 سے قانونی جنگ جاری ہے اورکہا جارہا ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس اپنی دو سالہ بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس کے ساتھ دوسرے گھر منتقل ہو گئے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ دوبارہ کب اس گھر میں واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا پھر کرائے پر دیں گے لیکن فی الحال یہ گھر خالی ہوچکا ہے ۔ میڈیااطلاعات کے مطابق پریانکا اور نک گھر کے بیچنے والے سے واٹر پروفنگ کے مسائل کے لیے ایک ملین ڈالر سے زائد جبکہ دیگر عام نقصانات کی مد میں تقریبا 2 ملین ڈالر کی رقم کا تقاضہ کررہے ہیںتاہم اس سلسلے میں باضابطہ بیان سامنے نہیں آسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں