کراچی (شوبز ڈیسک) ٹی وی میزبان سوہا افضل نےکسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے پر آمادگی ظاہر کردی اور کہا ہے کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ مرد کی چوتھی بیوی بھی بننے کو تیار ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں سوہا افضلسےمیزبان نے سوال کیا کہ سنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو چار شادیاں کرنی چاہئیے؟ اس پر ٹی وی میزبان نے کہا کہ وہ کیا چاہتی ہیں، الگ بحث ہے، وہ تو یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں، انہیں کسی کی بھی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔ٹی وی میزبان نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ جب خدا نے مردوں کو زیادہ شادیوں کی اجازت دی تو انسان کون ہوتے ہیں، انہیں روکنے والے، میں مردوں کی چار شادیوں کی حامی ہوں۔
