صبا فیصل نے شادی سے پہلے والدہ کی طرف سے ملنے والامفید مشورہ دنیا کیساتھ شیئرکردیا

صبا فیصل نے شادی سے پہلے والدہ کی طرف سے ملنے والامفید مشورہ دنیا کیساتھ شیئرکردیا

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ صبافیصل نے شادی سے پہلے والدہ کی طرف سے ملنے والامفید مشورہ دنیا کیساتھ شیئرکردیا اور بتایاکہ انہوں نے کہا تھا کہ شوہر سے ہمیشہ ایک قدم پیچھے رہنا۔ ان کاکہناتھاکہ ان کے زمانے میں لڑکیوں کی شادیوں سے پہلے مائیں اپنی بیٹیوں کو شادی شدہ زندگی کو خوشگوار اور آسان بنانے کے لیے کچھ اہم نصیحتیں کیا کرتی تھیں، آج پھر میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنی والدہ کی ایک بات شیئر کروں گی، میری امی نے ہم بہنوں سے کہا کہ ہمیشہ اپنے شوہر سے ایک قدم پیچھے اور ایک قدم نیچے رہنا تاکہ جب بھی سر اٹھا کر دیکھو تو تمہیں آسرے کے لیے اپنے شوہر کا چہرہ نظر آئے نا کہ کھلا آسمان۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ماں کی یہ بات بہت گہری تھی اور ہم نو اس بات پر عمل بھی کیا ، شوہروں کو بہت اہمیت دیتی ہوں لیکن صرف ان شوہروں کو جو بدلے میں اپنی بیوی کو عزت اور محبت دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں