یہ سب رمضان میں ہمارے سامنے ہو رہا تھا، حریم شاہ بھی شعیب ملک کی شادی پر بول پڑیں

یہ سب رمضان میں ہمارے سامنے ہو رہا تھا، حریم شاہ بھی شعیب ملک کی شادی پر بول پڑیں

کراچی (شوبز ڈیسک) بے باک ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی کرکٹرشعیب ملک کی نئی شادی پر بول پڑیں اور کہا ہے کہ یہ سب رمضان میں ہمارے سامنے ہورہاتھا، تپسوی نے پیشنگوئی کی تھی لیکن اس وقت ثانیہ مرزا مانی نہیں تھیں، نوجوانوں کو سب سے زیادہ شعیب ملک نے مایوس کیا ہے۔ ٹک ٹاکر نے بھارتی فلم پی کے کے تپسوی مہاراج کی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تپسوی نے پہلے ہی مستقبل کی پیشگوئی کر دی تھی لیکن ثانیہ مرزا نہیں مانی، شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی ہوگئی،میں نے تو پہلے ہی بولا تھا شعیب دھوکہ دے گا، رجیم چینج کے بعد نوجوانوں کو اگر کسی نے مایوس کیا ہے تو وہ شعیب ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں