اداکارہ نوین وقار پہلی بار اپنی طلاق بارے کھل کر بول پڑیں

اداکارہ نوین وقار پہلی بار اپنی طلاق بارے کھل کر بول پڑیں

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ نوین وقار پہلی بار اپنی طلاق بارے کھل کر بول پڑیں اور کہاہے کہ جب دل کو بہت بڑے بریک اپ کے بعد دوبارہ جوڑنا پڑے تو اس کے لیے پہلے والی کئی چیزوں کو چھوڑنا پڑتا ہے۔ حال ہی دیئے گئے اپنے انٹرویو میں نوین وقار کاکہناتھاکہ ایسی شخصیت کی مالک ہوں جو بار بار غلطیاں کرنے کی بجائے پہلے ہی واقعے سے سبق سیکھنا پسند کرتی ہے،اب اعتماد کے مسائل ہیں اور وہ چاہیں گی کہ ان کی زندگی میں آنے والا کوئی بھی شخص پہلے انہیں اپنی وفاداری ثابت کرے، باتوں کے بجائے عملا کچھ کر کے دکھائے، وہ اب لوگوں کو اپنی زندگی میں آسانی سے آنے نہیں دیتی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ بہت جذباتی تھیں ، لوگوں کی باتوں میں آسانی سے آجاتی تھیں مگر اب ایسا کچھ بھی نہیں، عزت ہمیشہ پہلے ہونی چاہیے، اگر کوئی آدمی آپ کی عزت نہیں کرتا تو وہ آپ سے کبھی محبت نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں