حنا الطاف اور آغاعلی میں علیحدگی کی افواہیں پھر زور پکڑنے لگیں

حنا الطاف اور آغاعلی میں علیحدگی کی افواہیں پھر زور پکڑنے لگیں

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف اوران کے شوہر آغاعلی میں علیحدگی کی افواہیں پھر زور پکڑنے لگیں کیونکہ حال ہی میں اداکارہ نے اکیلے اپنی 32ویں سالگرہ منائی ہے ۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ سے متعلق پوسٹ میں آغا علی کے بغیر ہی سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا گیاہے اور پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تاہم انسٹا سٹوریز میں بھی کہیں آغا علی کا کوئی ذکر موجود نہیں تھا۔ حنا الطاف کی اِن نئی پوسٹس کی وجہ سے ان کی آغا علی کے ساتھ علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں لیکن جوڑی کا اس بارے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں