مالدیب (شوبز ڈیسک)اکشے کمار کی بیٹی کے ساتھ مالدیپ میں سائیکلنگ کی ویڈیو
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ان دنوں اپنے خاندان کے ساتھ مالدیپ میں تعطیلات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے اپنی بیٹی نتارا کے ساتھ سائیکلنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اکشے کمار کی اہلیہ اور ماضی کے لیجنڈری ہیرو راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے پیر کو اکشے کی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک ویڈیو ڈراپ کی ہے جس میں اکشے اپنی بیٹی نتارا کے ساتھ مالدیپ کے ایک خوبصورت تفریحی مقام پر سائیکلنگ کر رہے ہیں۔انٹر نیٹ صارفین نے باپ بیٹی کی اس تصویر پر کمنٹس کیے ہیں، ایک صارف نے اکشے کو بہترین باپ قرار دیا، جبکہ کافی لوگوں نے اس کو لائیک کیا ہے۔
