ممبئی (شوبز ڈیسک) عامر خان کو بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ بھی کہتے ہیں لیکن انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی تین لڑکیاں ٹھکراچکی ہیں ، محبت کے معاملے میں وہ بھی ماضی میں مسترد ہوچکے ۔ عامر خان نےبتایا کہ انہیں جب پہلی بار محبت ہوئی اس وقت ان کی عمر 10 سے 11 سال تھی، یہ محبت خاموش اور یکطرفہ تھی، وہ اس لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے لیکن شرمیلے ہونے کے باعث ملاقات میں بھی اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کرسکے۔ اداکار کاکہناتھاکہ مجھے محبت کے معاملے میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا تھا، تیسری بار مسترد کیے جانے کے بعد مجھے محسوس ہوتا تھا کہ محبت میرے لیے نہیں لیکن پھر مجھے بھی ایک ایسی لڑکی ملی جس نے مجھے پسند کیا۔
