سیول (شوبز ڈیسک) جنوبی کوریا کے مشہور اداکار لی سن کیون کی گاڑی سے لاش مل گئی ہے اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ اداکار سے منشیات اور دیگر دماغی سکون کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے حوالے سے تحقیقات جاری تھیں او ر اسی وجہ سے انہیں ماضی میں ٹی وی اور کمرشل میں کام کرنے سے بھی منع کردیا گیا تھا۔ لی سن کیون کے اپنے پیچھے دو بچوں اور ایک بیوہ کو چھوڑا ہے ۔
