ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آئندہ اپنی عمر کے لحاظ سے کردار کرنے کا فیصلہ سنادیا اور کہا ہے کہ اگلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال مارچ یا اپریل میں کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہ رخ خان کاکہنا تھاکہ نئی فلم میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری عمر کے مطابق ہو،جو کردار ادا کروں گا وہی فلم کا مرکزی کردار بھی ہوگا تاہم انہوں نے فلم یا کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔ یادرہے کہ رواں سال شاہ رخ خان کی دو فلموں پٹھان اور جوان نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کی گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی تیسری فلم ڈنکی نے باکس آفس پر ملی جلی کارکردگی دکھا ئی۔
