کترینہ کیف نے حادثاتی طورپر اداکارہ بننےکی کہانی سنادی

کترینہ کیف نے حادثاتی طورپر اداکارہ بننےکی کہانی سنادی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف نے حادثاتی طورپر اداکارہ بننےکی کہانی سنادی اور انکشاف کیا کہ دراصل وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں اور ملائیکہ اروڑا ان کے لیے ایک رول ماڈل تھیں۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے بتایا کہ میں نے بمبئی میں ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس دوران میں صرف ایک ماڈل بننے کا ہی ارادہ رکھتی تھی، ملائیکہ اروڑا اس وقت بھی ماڈلنگ کر رہی تھیں، یہ وہ ماڈلز تھیں جنہیں میں نے دیکھا اور ان ہی کی طرح میں بھی ایک ماڈل بننا چاہتی تھی ، پھر جیسے جیسے موا قع ملتے گئے ، آگے بڑھتی گئی اور بالآخر آج سب کے سامنے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں