کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم چکڑ کے پریمیئر کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب میںنامناسب لباس پہننے پر اشنا شاہ اور فریال محمود سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ تقریب میں اشنا شاہ نے سیاہ رنگ کا گائون جبکہ ہاتھ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوفیہ اور فریال سیاہ و گلابی رنگ کا مختصر ویسٹرن ڈریس زیب تن کر رکھا تھا۔ اس تقریب کی جب تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں ایسے ڈریسز میں اپنے آپ کو دیکھ کر یہ لوگ کیسے مطمئن ہو جاتے ہیں، کیا یہ واقعی مسلمان ہیں؟ ایک صارف نے اشنا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو ابھی عمرہ کر کے آئیں تھیں، اب اوور ایکٹنگ بھی کر رہی ہیں۔
