لاہور (شوبز ڈیسک) عمرہ کی ادائیگی ہرمسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن اداکارہ ماورا حسین عمرہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور عمرہ ادائیگی کے روح پرور لمحات یاد کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ ماورا حسین جاری کردہ تصاویر میں اداکارہ گلابی برقعے میں ملبوس کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ ساتھ ہی دیگر تصاویر میں وہ اللہ کا ذکر کرتی اور قرآنِ پاک کی تلاوت کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میری زندگی میں ایک سال کا سب سے بہتر دن،دوبارہ یہاں کا دورہ کرنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔ماورا نے مزید لکھا کہ یہ لمحات میں روز یاد کرتی ہوں۔
