پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے خنزیر کا گوشت کھانے کا اعتراف کرلیا

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے خنزیر کا گوشت کھانے کا اعتراف کرلیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے لندن کے دورے کے دوران غلطی سے خنزیر کا گوشت کھانے کا اعتراف کرلیاہےاور بتایاکہ اس کا ذائقہ بالکل مختلف تھا جو انہیں پسند نہیں آیا بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ خنزیر کا گوشت ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں بتایا کہ ان کے ساتھ لندن کے دورے کے موقع پرعجیب واقعہ پیش آگیا تھا، ایک دن بوفے میں ناشتہ کررہی تھیں، اس دوران انہوں نے ہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھا لی، جب معلوم ہوا کہ انہوں نے خنزیر کا گوشت کھا لیا ہے تو وہ کسی میزائل کی طرح واش روم بھاگیں اور قے کے ذریعے خنزیر کا گوشت منہ سے نکال لیا۔ نوشین شاہ نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے کھا لیا تھا، ہر انسان اپنی زندگی میں ایسی حرکتیں کردیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں