اداکارہ میرا کے گھر سے قیمتی اشیاکی چوری، ڈرائیور پر الزام لگ گیا

اداکارہ میرا کے گھر سے قیمتی اشیاکی چوری، ڈرائیور پر الزام لگ گیا

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے گھر سے ایک کروڑ مالیت کی قیمتی اشیا چوری ہوگئیں جس کے الزام میں اداکارہ نے تھانہ ڈیفنس اے میں اپنے ڈرائیور کے خلاف ہی مقدمہ درج کروادیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق میرا کے ڈرائیور نے گھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی،مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے۔ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی جب گھر پہنچی تو جیولری کا سیٹ اور قیمتی گھڑی غائب تھی ‘ ملازمین میں سے ایک قاسم نامی شخص وہاں موجود نہیں تھا اور اس کا فون بھی بند تھا۔اداکارہ نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شبہ ہے کہ گھر کا قیمتی سامان اس نے ہی چوری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں