ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور سنی دیول ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر آنے کیلیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فلم غدر 2 کی کامیابیاں سمیٹنے والے سنی دیول کی اگلی فلم میں سلمان خان بھی نظر آئیں گے۔ سنی دیول کے اگلے پروجیکٹ کا نام سفر بتایا جارہا ہے اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس میں سلمان خان بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول نے اپنی فلم میں کیمیو کردار ادا کرنے کیلیے سلمان خان سے درخواست کی تھی جو انہوں نے قبول کرلی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سلمان خان اپنی اس فلم میں سپر اسٹار سلمان خان کا ہی کردار نبھارہے ہیں۔ بالی ووڈ کے سلطان فلم میں اپنے مناظر کیلیے ایک دن کی شوٹنگ کریں گے، جو آئندہ ماہ ہوگی۔
