اداکارہ تاپسی پنوں بھی میڈیا پر برس پڑیں

اداکارہ تاپسی پنوں بھی میڈیا پر برس پڑیں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں بھی میڈیا پر برس پڑیں اور کہا ہے کہ میڈیا کے بعض لوگوں کی حرکات پرائیویسی میں مداخلت کے زمرے میں آتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کودیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ جان بوجھ کر تنگ کرتے ہیں جب گاڑی میں بیٹھ جائو تو گاڑی کا دروازہ پکڑ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور تصویر لینے یا بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسی حرکات میری ذاتیات میں مداخلت کے زمرے میں آتی ہے۔اداکارہ کاکہناتھاکہ اگر اس موضوع پر بات کرو تو میڈیا ہیڈلائنز لگاتا ہے میں مغرور اور ضدی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں