ریا چکرابورتی کوبالآخربیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

ریا چکرابورتی کوبالآخربیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

ممبئی (شوبز ڈیکس) بھارت کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق منشیات کیس میں بالآخر اداکارہ ریا چکرابورتی کو بھارت سے باہر یعنی دبئی جانے کیلئے سفر کی اجازت مل گئی۔ یہ اجازت بھارتی عدالت نے اداکارہ کی درخواست پر دی اور واضح کیا کہ انہیں چھ دن کیلئے دبئی میں سفر کی اجازت ہے اور حکم دیا کہ 4 جنوری تک انہیں اپنا پاسپورٹ لازمی طور پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کرنا ہوگا۔ریا چکرا بورتی کو 27 دسمبر سے 2 جنوری 2023 تک سفر کی اجازت ملی ہے اور اپنے سفر کی مکمل تفصیلات نارکوٹکس ایجنسی سے شیئر کریں گی۔یادرہے کہ سوشانت سنگھ کی موت کے بعد جب سے قانونی کارروائی کا آغاز ہوا ہے پہلی مرتبہ اداکارہ کو نارکوٹکس کورٹ نے سفر کرنے کی سہولت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں