ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا رائے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ انسٹاگرام پر 74 لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں شویتا بچن، سلمان خان، ابھیشیک بچن، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ویرات کوہلی، نواسی ناویا نویلی نندا بھی شامل ہیں۔ تاہم اس فہرست میں بہو ایشوریا رائے کا نام نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ امیتابھ نے انہیں ان فالو کردیا ہے۔ علاوہ ازیں اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ امیتابھ بچن پہلے ایشوریا کو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر فالو کرتے تھے یا نہیں۔