لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ میرب علی کی متنازعہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ میرب علی نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایچ یو ایف سی کلب میں موجود ہیں جبکہ کیپشن میں لکھا کہ پلاٹ ٹوئسٹس آفٹر پلاٹ ٹوئسٹس۔ یادرہے کہ میرب علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔