فیملی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر تابش ہاشمی کا ردعمل بھی آگیا

فیملی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر تابش ہاشمی کا ردعمل بھی آگیا

لاہور (شوبز ڈیسک) فیملی کو ریپ کی دھمکیاں  ملنے پر معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کا ردعمل بھی آگیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں تابش ہاشمی نے اعتراف کیا کہ اس وقت دنیا بھر میں مشہور ہوں لیکن مجھے اس کی سزا بھگتنی پڑتی ہے، لوگ میری کامیابی سے جل کر کہتے ہیں کہ ہم تمہاری ماں، بیوی اور بیٹی کا ریپ کر دیں گے۔ ایسے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو میری کوئی بات بری لگی تو مجھے برا بھلا کہہ دیجئے لیکن فیملی کو ٹارگٹ نہیں کیا کریں اور اسی قسم کی دھمکی کچھ عرصہ قبل ایک شخص نے مجھے سوشل میڈیا پر کمنٹ سیکشن میں دی جس کا مکمل ایڈریس حاصل کر کے میں گھر تک پہنچ گیا لیکن اسے کہا کچھ نہیں کیونکہ وہ ایک طالبعلم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں