ممبئی (شوبز ڈیسک)رنبیر کپور اور بوبی دیول کی نئی بالی ووڈ فلم اینیمل کے ٹیزر میں اداکارہ رشمیکا مندانا کے ڈائیلاگ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق چند روز قبل فلم اینیمل کا ٹریلر جاری کیا گیا جسے رنبیر اور بوبی دیول کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ جہاں اس ٹریلر کو پسند کیا گیا وہیں اس کے ایک سیگمنٹ کو شدید تنقید کا نشانا بھی بنایا گیا۔فلم کے ٹریلر میں اداکارہ رشمیکا مندانا کے ڈائیلاگ کو لے کر سوشل میڈیا صارفین ناپسندیدگی کا اظہار بھی کرتے نظر آئے۔
Samajh bhi nahi aaya aur sunke bhi achha nahin laga pic.twitter.com/NnskJKOJNh
— Pulkit Kochar (@kocharpulkit) November 23, 2023
ایک صارف نے تحریر کیا کہ آخر کس طرح ہدایتکار نے اس ڈائیلاگ کو ٹریلر میں جانے کی رضامندی دی؟ایک صارف نے لکھا کہ سمجھ بھی نہیں آیا اور سن کر اچھا بھی نہیں لگا۔ اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ میں نے اس ٹریلر کو کئی مرتبہ دیکھا، لیکن سمجھ نہیں آیا کہ رشمیکا نے کیا کہا؟
Watched the #AnimalTrailer so many times & still can't understand what did #RashmikaMandanna said in this scene🤔🤔#AnimalTheFilm #RanbirKapoor #SandeepReddyVanga pic.twitter.com/SQelSDVtSh
— Krish Narang (@knarangg) November 24, 2023