لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گیت نگار قمر علی ناشاد کی شریک حیات اور نامور موسیقار نوید ناشاد کی بھابھی ایران میں گزشتہ روز انتقال کر گئیں
”پاکستان ٹائم “کے مطابق تن جھوم من جھوم جیسے مقبول او ایس ٹی کے معروف گیت نگار قمر علی ناشاد کی شریک حیات اور نامور موسیقار نوید ناشاد کی بھابھی ایران میں گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔مرحومہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھیں اور زیارت کے لیے ایران گئیں وہیں ان کا انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کی تدفین جمعرات کو ایران میں کردی گئی۔نوید ناشاد کی بھابھی کے سانحہ ارتحال پر نامور گائیک استاد راحت فتح علی، شفقت امانت علی خان اور علی ظفر سمیت کئی فنکاروں نے تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔