ممبئی (شوبز ڈیسک)ساوتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے سیتھوپتی کے صاحبزادے سوریا سیتھوپتی بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل پڑے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سوریا سیتھوپتی مشہور اسٹنٹ کوریوگرافر اینل اراسو کی بحیثیت ڈائریکٹر پہلی فلم ’فینکس‘ میں لیڈ رول کریں گے۔سوریا اس سے پہلے کئی فلموں مختصر رول کرچکے ہیں، ان فلموں میں ان کے والد وجے سیتھوپتی نے مرکزی ادا کیا تھا۔سوریا پہلے ہی اپنی اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ اپنے والد کی طرح اداکار بنیں گے۔فلم سے متعلق ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر سوریا سیتھوپتی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔