شاہ رخ خان کیلئے فلم ’ڈنکی‘ کا منفرد ریکارڈ

شاہ رخ خان کیلئے فلم ’ڈنکی‘ کا منفرد ریکارڈ

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ نے اداکار کے لیے ایک منفرد ریکارڈ بنا لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق فلم ’ڈنکی‘ کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی ہیں جو بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سمجھ داری سے کم سے کم بجٹ میں فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی نے فلم ’ڈنکی‘ کو صرف 85 کروڑ بھارتی روپے میں بنایا ہے، اس طرح فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ کے بعد اب فلم ’ڈنکی‘ شاہ رخ خان کی سب سے کم بجٹ والی فلم ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار میں کاسٹ اور عملے کی فیس شامل نہیں ہے تاہم مارکیٹنگ، پرنٹ اور دیگر اخراجات ملا کر فلم کا بجٹ 120 کروڑ بھارتی روپے بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی نے اس فلم کی شوٹنگ کو صرف 75 دن میں مکمل کیا اور اسی وجہ سے فلم کو کم بجٹ میں بنانا ممکن ہوا۔شاہ رخ خان کی اس فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی تقریباً 100 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اس فلم کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے ارد گرد گھومتی ہے جو لندن جا کر وہاں رہائش اختیار کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں، اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے کے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔5 دوستوں کے اس گروہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں