اشنا شاہ نے سورة البقرہ پڑھنے کی گزارش کر دی

اشنا شاہ نے سورة البقرہ پڑھنے کی گزارش کر دی

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتی نظر آ رہی ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اشنا شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی حالیہ پوسٹ میں دنیا بھر کے لوگوں سے سورة البقرہ پڑھنے کی گزارش کر دی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ چاہے آپ مسلم ہیں یا غیر مسلم، میری سب سے گزارش ہے کہ سورة البقرہ کا ترجمہ پڑھیں۔اداکارہ نے اردو نہ سمجھنے والے لوگوں سے سورة البقرہ کا انگریزی ترجمہ پڑھنے کی اپیل کی۔اشناہ شاہ نے یہ بھی لکھا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مسلمانوں کو قرآن میں پہلے ہی بتا دیا گیا تھا جسے پڑھ کر میرے تو رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بم باری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں