لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو دنیاسے گئے 40برس گزر گئے ،مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو کی آج 40ویں برسی منائی جا رہی ہے ، آرٹس کونسل کراچی میں اس حوالے سے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔فلم ”اولاد “میں سپورٹنگ کردار سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے وحید مراد نے 124 فلموں میں کام کیا جن میں آٹھ پنجابی اور ایک پشتو فلم تھی، 1966میں وحید مراد نے پہلی بار اپنی پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ارمان میں کام کیا، فلم نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وہ دوسرے اداکار تھے جو نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوئے،ان کے کے ہیراسٹائل اور ملبوسات کی نقل کی جاتی تھی ، وحید مراد کو ستارہ امتیاز، نگار، گریجویٹ، نیشنل مصور سمیت دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : میرا دل فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے رو رہا ہے،ثناءخان