ممبئی (شوبز ڈیسک)سشمیتا سین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے انسٹا گرام پر صرف ایک پوسٹ شیئر کی تھی کیونکہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ جب لوگ خاموش رہتے ہیں تو ان کی خاموشی کو کمزوری یا خوف سمجھ لیا جاتا ہے تو میں نے سب کو صرف یہ بتانے کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی تھی کہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔ ”پاکستان ٹائم “کے مطابق ا±نہوں نے اپنے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھ پر میمز بڑی زبردست بنیں، دیکھ کر اچھا لگا لیکن ایک مشورہ دینا چاہوں گی کہ جب آپ کسی کو گولڈ ڈِگر یعنی پیسوں کا لالچی بتا رہے ہوں تو اسے پزیرائی تو مت دو۔سشمیتا سین نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ویسے میں ایک چیز واضح کر دوں کہ مجھے گولڈ نہیں ڈائمنڈ پسند ہے۔ا±نہوں نے یہ بھی کہا کہ خیر یہ میری زندگی کا ایک نیا تجربہ اور نیا مرحلہ ہے تو زندگی میں اس طرح کی چیزیں تو ہوتی رہتی ہیں اور اگر مجھے کسی سے شادی کرنی ہو گی تو میں اس سے سیدھا شادی کروں گی، یوں کسی پر وقت ضائع نہیں کروں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر للت مودی نے سشمیتا سین کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے۔ان تصاویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں ہونا شروع ہو گئی تھیں جس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ میرے ہاتھ میں ابھی تک انگوٹھی نہیں ہے۔