شیما کرمانی کو برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی تقریب سے نکال دیا گیا

شیما کرمانی کو برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی تقریب سے نکال دیا گیا

کراچی (شوبز ڈیسک) فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے پر پاکستان کی معروف کتھک ڈانسر، سماجی کارکن اور کلچرل ایکشن گروپ تحریک نسواں کی بانی شیما کرمانی کو کراچی میں قائم برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں منعقدہ ایک تقریب سے نکال دیا گیا۔ شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ یہ تقریب 17 نومبر کو کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی جہاں دیگر فنکاروں، سیاست دان، ارکان پارلیمنٹ بیوروکریٹس اور دیگر حکام بھی شریک تھے،پروگرام کے دوران تقاریر اور سالگرہ کی مبارک باد دینے کے دوران انہوں نے ’سیز فائر‘ کا نعرہ لگایا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار میرے قریب آئے اور مجھے زبردستی باہر نکالنے کی کوشش کی، میں چونکہ خود باہر جارہی تھی اس وقت میں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ ’’مجھے ہاتھ مت لگائیں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں