ورلڈکپ فائنل میں شکست، انوشکا افسردہ، شوہر کو گلے لگانے کی تصویر وائرل

ورلڈکپ فائنل میں شکست، انوشکا افسردہ، شوہر کو گلے لگانے کی تصویر وائرل

احمد آباد(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی اپنے شوہر ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔میچ میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 240 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 43ویں اوورز میں پورا کرکے فتح سمیٹ لی۔ اس میچ کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل وقت میں 63 گیندوں 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارتی اننگز کے دوران انوشکا شرما اپنے شوہر اور نیشنل ٹیم کے لیے انتہائی خوش دکھائی دیں، لیکن میچ کے نتیجے نے انوشکا کے جذبات ہی بدل ڈالے۔ میچ کے اختتام پر اداکارہ نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس تصیور میں انوشکا شرما کو انتہائی افسردہ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں