امریکی گلورکار پر سابق گرل فرینڈ نے شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج کردیا

امریکی گلورکار پر سابق گرل فرینڈ نے شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج کردیا

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک ) امریکی سپر سٹار گلوکار ڈیڈی کے خلاف سابقہ گرل فرینڈ گلوکارہ کیسی نے ریپ اور جسمانی تشدد کا مقدمہ درج کرادیا ہے، گلوکار کے وکیل نے سابقہ گرل فرینڈ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے۔ مین ہیٹن کے فیڈرل کورٹ میں دی گئی درخواست کے مطابق کیسی نے الزام لگایا ہے کہ ڈیڈی نے ان کو منشیات دے کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ریپ کیا، درخواست کے مطابق کیسی اور ڈیڈی کی ملاقات 2005 میں ہوئی تھی جب کیسی کی عمر 19 اور ڈیڈی کی عمر 37 برس تھی۔ ڈیڈی نے کیسی کو اپنے لیبل بیڈ بوائے ریکارڈز کیلئے سائن کیا اور اس کے ساتھ مل کر مشہور گانے گائے اور اسی دوران ان کا رومانوی تعلق بھی شروع ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں