ڈیلس (شوبز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کر دی۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ نے امریکہ سے چند تصاویر شیئرکیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کبھی اتنی خوشی محسوس نہیں کی، الحمدللہ خیریت سے 34 ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اور اب ولولہ خیز الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں (انہیں اور ان کے ہونے والے بچے کو)دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔