ممبئی (شوبز ڈیسک)مقبول ترین بھارتی اداکارہ کاجول کی بھی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیپ فیک ویڈیو میں کاجول کو کیمرے کے سامنے لباس تبدیل کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔ کاجول کی نامناسب جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس ویڈیو کو اصلی سمجھا اور کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون حقیقت میں کاجول ہی ہیں لیکن بعد میں یہ ویڈیو دراصل روزی برین نامی انگریز سوشل میڈیا سٹار کی نکلی ۔ انہوں نے یہ ویڈیو گیٹ ریڈی ود می ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے 5 جون 2023 کو ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی تھی۔